عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا: قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہ کہا ہے کہ جمہوریت کو عمران خان سے خطرہ ہے، عمران خان کو سیاسی مخالفین پر الزامات کے سوا کچھ نہیں آتا۔

انہوں ںے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، آئین اور قانون پر عمل درآمد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشکل وقت میں حلقے کے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا، مشکلات کے باوجود ہم نے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی، سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثرہوئے، حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store