عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیا لیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراءعوام میں نہیں جاسکتے گھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں۔

 

install suchtv android app on google app store