اسمبلیوں سے نکلنے کےعمران خان کے اعلان پرراناثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا

اسمبلیوں سے نکلنے کے عمران خان کے اعلان پر  راناثناءاللہ  کا ردعمل سامنے آگیا فائل فوٹو اسمبلیوں سے نکلنے کے عمران خان کے اعلان پر راناثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا جو اُن کا اعتراف شکست ہے۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرسکیں گے، مجھے لگتا ہے پنجاب کی حد تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے نکلنے کا یہ اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے، بہت مشکل ہے پنجاب میں ان کے فیصلے کو پزیرائی ملے گی اور نہ ہی یہ اسمبلیوں توڑ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسمبلیوں سے نکلنے کےعمران خان کے اعلان پرراناثناءاللہ کا ردعمل سامنے آگیا

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بھی نہیں توڑ سکتا، ویسے بھی اگر عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلی کا تحلیل ہونا آئینی طور پر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس ویسے بھی نمبر پورے ہیں تو ایسی صورت میں بھی اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کو انسانوں کا جو سمندر اکھٹا کرنا تھا وہ 15، 16 ہزار لوگ تھے، عوام نے لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا بائیکاٹ کردیا ہے‘۔

install suchtv android app on google app store