عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان

پی ٹی آئی کا پنڈی میں پاور شو، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے فائل فوٹو پی ٹی آئی کا پنڈی میں پاور شو، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کردیا۔ 

راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ لاہور سے روانہ ہونے لگا تو دو باتیں کہی گئیں، ایک تو یہ ہے میری ٹانگ کی حالت ابھی ٹھیک نہیں اور دوسری بات یہ ہے مجھے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے 3 مجرم اب بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں، اس لئے میری جان کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے، عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے چار گولیاں نکلیں۔

ان کا کہنا تھاکہ موت کے خوف سے خود کو آزاد کرنا ضروری ہے، مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کبھی اتنے لوگ کسی وزیراعظم کیلئے نہیں نکلے جتنے میرے لیے نکلے، آزادملک اوپر پرواز کرتا ہے، غلام صرف اچھی غلامی کرتے ہیں، غلام کی پرواز نہیں ہوتی،صرف آزاد انسان کی پرواز ہوتی ہے، صرف آزاد لوگ بڑے کام کرتے ہیں، آزاد قوم اوپر جاتی ہے۔

قبل ازیں راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے کئی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا ہے۔

عمران خان بھی راولپنڈی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔

سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔

جلسہ گاہ آمد سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ کا جائزہ لیا جبکہ عمران خان جلسے کے لیے چارٹر طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے ۔

اسلام آباد انتظامیہ نے عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

پولیس حکام تحریری طور پر تحریک انصاف کی قیادت کو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کیلیے بُلٹ پروف روسٹرم یقینی بنایا جائے،عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

 

 

install suchtv android app on google app store