حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کر کے عام انتخابات کا اعلان کریں: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کر کے عام انتخابات کا اعلان کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کا سمندر راولپنڈی کی طرف گامزن ہے اور آج لوگ نئے انتخابات کے مطالبے کی حمایت میں جمع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرے اور حکمران انتخابات کا اعلان کریں۔ ملکی استحکام الیکشن کے ہی مرہون منت ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store