چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان راولپنڈی پہنچ گئے

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان راولپنڈی پہنچ گئے.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی روانگی کے پلان میں آخری وقت میں تبدیلی کی گئی اور عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے بجائے جہاز پر راولپنڈی روانہ کیا گیا۔ لاہور اولڈ ائرپورٹ پر پرائیویٹ جیٹ پہنچایا گیا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے متعلق پولیس حکام نے پارٹی قیادت کو تحریری طور پر سیکیورٹی ہدایات سے آگاہ کردیا۔

پولیس حکام کے مراسلے میں پی ٹی آئی سے کہا گیا ہے کہ بُلٹ پروف روسٹرم کو یقینی بنایا جائے اور عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں اور روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگا دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ گاہ سکستھ روڈ فلائی اوور سے بینظیر بھٹو اسپتال تک بنایا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store