تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی فائل فوٹو تحریک انصاف آج راولپنڈی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں شرکت کیلیے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھنا شروع ہوگیا، آج پاکستان کا سب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں نے تقریر کرنی ہے اور پاکستان کے بڑے لوگوں کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ یہاں آنے سے پہلے میری کپتان سے بات ہوئی ہے، وہ آدمی جو اپنے لئے نہیں بلکہ آپ کے لئے گولیاں کھا کر بیٹھا ہوا ہے، انشاء اللہ کوئی طاقت نہ کپتان کو روک سکتی ہے نہ کھلاڑیوں کو روک سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا جذبہ ان کا حوصلہ ان کی بہادری آج پہلے سے بھی زیادہ ہے، اب کپتان آپ لوگوں کے درمیان دوبارہ واپس آرہا ہے۔

علاوہ ازیں جھنگ سے 50گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگیا، قافلے کی قیادت سینئر رہنما پی ٹی آئی ایم این اے115 غلام بی بی بھروانہ کررہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے میں نے اپنے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے۔

غیرملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں جانتا تھا کہ سیاست میں آؤں گا تو میری جان کو خطرہ ہو گا۔

ان کا کہنا تھا میں نے مرنے کے خوف پر قابو پا لیا ہے، حملے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ جوائن کرنے کے لیے بیتاب ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ کو مجھ پر حملے کا ٹی وی سے پتا چلا، اہلیہ کو لگا میں ٹھیک ہوں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے 3 گولیاں لگی ہیں۔

یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان وزیر آباد میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

عمران خان نے آج راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ زخمی ٹانگ کے باوجود میں راولپنڈی پہنچ کر جلسے کی قیادت کروں گا۔

 

install suchtv android app on google app store