صدر مملکت اور آرمی چیف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت

 صدر مملکت اور آرمی چیف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت فائل فوٹو صدر مملکت اور آرمی چیف کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجہ نے دونوں اہم شخصیات کا استقبال کیا، اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی اور دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

جنرل باجوہ نے قومی کرکٹرزسے بھی ملاقات کی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف کی بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو ہوئی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

install suchtv android app on google app store