وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیر اعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور ان سے بھی ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے الگ الگ ملاقات کیں۔

دونوں افسران سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلینجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی اور ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store