اسلام آباد میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر جی ایچ کیو کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر جی ایچ کیو کا ردعمل سامنے آگیا فائل فوٹو اسلام آباد میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ پر جی ایچ کیو کا ردعمل سامنے آگیا

 پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ لینڈنگ کی اجازت کے معاملے میں جی ایچ کیو کا جواب سامنے آگیا۔

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو سے اجازت طلب کی تھی جس کا جی ایچ کیو سے جواب آیا ہے جو کہ سامنے آگیا ہے۔

آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر نے جواب دیا ہے کہ ہمیں آپ کے ہیلی کاپٹر کے اترنے پر کوئی اعتراض نہیں، پریڈ گراؤنڈ سی ڈی اے کی حدود میں آتا ہے اس لیے آپ اجازت کے لیے سی ڈی اے یا حکومت سے رجوع کریں۔

تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں، جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے اور پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔

install suchtv android app on google app store