صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے فائل فوٹو صدر عارف علوی عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچ گئےْ۔

صدر عارف علوی آج دوپہر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے، کچھ دیر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کے بعد صدر عارف علوی عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر اہم رہنما بھی عمران خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ صدر عارف علوی کے پاس آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی تو وہ مجھ سے مشورہ کریں گے، اس معاملے پر ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کھیلیں گے۔

install suchtv android app on google app store