صدر مملکت اور وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

 وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم سے جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔

الوداعی ملاقات کے دوران صدر مملکت نے ملکی دفاع کے لئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الوداعی ملاقات کے دوران کے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے،آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store