اہم تعیناتی کیلئے کل تک نام فائنل ہوجائیں گے: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے کل تک نام فائنل ہو جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے، قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں ،سینئر موسٹ کا مجھے علم نہیں، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری حکومت کو موصول، وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا

انہوں نے کہا کہ ایسی تقرری کو عوامی مباحثے کا حصہ نہیں بننا چاہیے، پچھلے چند ماہ سے ہیجانی کیفیت ہے وہ ایک دو دن میں ختم ہوجائے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ سینئر موسٹ ہوں گے یا کسی اور کی تقرری کی جارہی ہے؟ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ مجھے تو نہیں معلوم کسی اورسے پوچھ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آفس کو آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہوگئی، وزیر دفاع کی تصدیق

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی چیزوں پر صدر یا وزیراعظم کو ملک و قوم کے بہتر مفاد میں فیصلے کرنے چاہئیں، اس میں سیاست سے قطع نظر قانون، آئین اور طن عزیز کے مفادات کے مطابق فیصلے ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے: آئی ایس پی آر

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے ایک سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔

install suchtv android app on google app store