آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری حکومت کو موصول، وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا فائل فوٹو وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج ہو ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں حکومتی اتحادی رہنماوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام ہو گا، وزیراعظم شہبازشریف پارلیمانی رہنماوں کو اہم فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم آفس کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم آفس کو آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہوگئی، وزیر دفاع کی تصدیق

وزیراعظم آفس کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ سمری میں آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لیے ناموں کا پینل موصول ہو گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کر کے ان کی مزاج پرسی کی تھی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے: آئی ایس پی آر

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یقیناً آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store