سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات،  ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نام بھی کل یا پرسوں تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈوزئیر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں بھی جائے گا۔

install suchtv android app on google app store