آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: احتساب عدالت کا اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

احتساب عدالت نے وفاقی وزير خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے میں احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد اس کیس پر دائرہ اختیار نہیں۔ ترمیمی ایکٹ کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ بھی ہمارا اختیار نہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ نہ ہم نیب، نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل یہیں ختم کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نیب کو واپس کردیا۔

قبل ازیں نیب نے سماعت کے دوران کیس پر اسحاق ڈار کے اعتراضات تو مسترد کر دیے تاہم درخواست بریت کی کھل کر مخالفت نہیں کی تھی۔

install suchtv android app on google app store