اسلام آباد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

اسلام آباد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری فائل فوٹو اسلام آباد کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

اسلام آباد کچہری حملہ کیس کے نامزد 5 ملزمان کو 8 سال بعد مقدمے سے بری کردیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پانچوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر مقدمے سے بری کرنے حکم دیا، کیس کا فیصلہ جج طاہر محمود نے سنایا۔

واضح رہے 3 مارچ 2014 کو اسلام آباد کچہری میں دو خودکش حملے کیے گئے تھے تاہم ناقص تفتیش کی بناء پر ملزمان کو بری کیا گیا، استغاثہ نے ملزمان پر سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا تھا جو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بری ہونیوالوں میں جان محمد، عبدالغفار، قمر زمان، بسم اللہ جان اور جمروز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 8 سال قبل کچہری کے دوران خودکش بم حملوں کے نتیجے میں جج سمیت 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں ایس ایچ او خالد اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store