تسنیم حیدر کے الزامات کیخلاف ن لیگ ان ایکشن، لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی

تسنیم حیدر کے الزامات کیخلاف ن لیگ ان ایکشن، لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی فائل فوٹو تسنیم حیدر کے الزامات کیخلاف ن لیگ ان ایکشن، لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور عمران خان کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر کے خلاف لندن کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔

ناصر بٹ نے لندن کے گرین فورڈ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر نے جھوٹے الزامات لگا کر میری جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس سے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کو بلاکر تحقیقات کی جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں، اس لیے بے خوف ہوکر پولیس کے پاس جاکر شکایت درج کرائی ہے، سستی شہرت کی خاطر دوسروں پر سنگین الزامات لگانے والے شخص کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس معاملے میں عدالت بھی جاؤں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا اور خود کو مسلم لیگ ن کا عہدے دار بھی بتایا۔

install suchtv android app on google app store