عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ میں سماعت کےلیے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کاریفرنس ٹرائل کورٹ کوموصول ہوگیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفراقبال کل کیس کی سماعت کریں گے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لیے توشہ خانہ ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا تھا۔ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے دائر ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پرکرپٹ پریکٹس کاٹرائل کرے اور شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزادے۔

خیال رہے کہ توشہ الیکشن کمیشن نےفیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا جبکہ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے، جھوٹا اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر آرٹیکل 63 ون پی کے تحت انہیں نااہل قرار دیا جارہا ہے، ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

install suchtv android app on google app store