پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پرتقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے: وزیر دفاع

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری ابھی تک وزیراعظم آفس کو موصول نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سمری ابھی تک وزیراعظم ہاؤس نہیں آئی، پراسس شروع ہوچکا،آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج شروع ہوچکا ہے، انشا اللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کے مطابق تکمیل ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول

نئے آرمی چیف 29 نومبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ بطور آرمی چیف چھ سال فرائض انجام دینے کے بعد 29 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔

سینیارٹی لسٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید میں سے کوئی بھی آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store