اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد فائل فوٹو اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرکے ملزمان کو حراست میں لےلیا۔

انسداد منشات فورس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اے این ایف کے اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے 2 کلو 600 گرام ہیروئین ، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ فیصل آباد ائیرپورٹ پراے این ایف اور اے ایس ایف کی مشترکہ کاروائی میں دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954گرام چرس برآمد برآمد کیے گئے۔

دوسری جانب کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرکویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلوسے زائدہیروئین برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store