میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عمران خان ایسے نہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں: فیصل واوڈا

تحریک انصاف کے سابق رہنمافیصل واوڈا فائل فوٹو تحریک انصاف کے سابق رہنمافیصل واوڈا

تحریک انصاف کے سابق رہنمافیصل واوڈا نے تین پارٹی لیڈروں کو سانپوں سے تشبیہ دے کر کہا کہ تین سانپوں نے عمران خان کی وزارتِ عظمی میں وزیراعظم ہاؤس کے اندر آرمی چیف کو عمران خان کے خلاف بھڑکایا، میں نے آرمی چیف سے کہا کہ عمران خان ایسے نہیں، ان کی باتوں میں نہ آئیں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے شہری معظم کو عمران خان کے ٹرک سے ایلیٹ فورس کے اہلکار کے ہتھیار کی گولی لگی، جس شخص نے عمران خان پر فائر کیا اس کی گولی معظم کو نہیں لگی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے  کہا کہ جن لوگوں نے کپڑے اتارنے اور برہنہ کرنے کے بیانات دیے، ان کی کیا ساکھ ہے؟

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ تینوں سانپ وزیراعظم بننے کے امیدوار ہیں، تین سانپ، کچھ کیڑے، دو خاص لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو سمجھ نہیں آرہا کہ ان سے کون کام لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایسی چیزکا دفاع کررہے ہیں کہ اپنی بات کہنے کیلئے انہیں مزید جھوٹ بولنا پڑیں گے۔

install suchtv android app on google app store