حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے:نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے، کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔

نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کےعوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔

معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے، کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔

install suchtv android app on google app store