لندن میں فیصلہ کرنےکے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں: شیخ رشید

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہناہے کہ لندن میں فیصلہ کرنےکے بعد اتحادیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی سےمرگئی معیشت اورخارجہ پالیسی تباہ ہوگئی، عمران خان کےسب سےاچھےتعلقات سعودی پرنسMBSسےہیں۔ بدعنوان لوگ اہم عہدوں پرآگئےنیب میں کیس ختم کرانےوالوں کاتانتا بندھاہےاحتساب اورحساب ختم نہیں ہوگا30نومبرتک سیاست واضح ہوجائےگی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپناجنم دن اورنیوائیراپنی بیٹی کےساتھ لندن میں منائیں گے۔ بھائی وزیراعظم ہےسفارتی پاسپورٹ مل گیاہے لیکن کلین چٹ نہیں ملی۔ ملک کی بدقسمتی ہےکہ بزدل کرپٹ لوگ آگےآگئےہیں۔ ان کا حقیقی دارلحکومت لندن ہے، پاکستان میں تاوان لینےآتےہیں۔ نوازشریف نےجس کوبھی تعنیات کیااُسی سےپھڈا کیا۔

install suchtv android app on google app store