وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام دو روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گی اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے آرمی کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لندن میں اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ 29 نومبر سے پہلے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان ہوجائے گا اور وزیر اعظم حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store