اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن فائل فوٹو اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 66 آئس بھرے کیپسولز برآمد کی ہے، ملزم فلائٹ نمبر PK 287 سے دوحہ جا رہا تھا-

باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر بنوں کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 4 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کی ہے، ملزم فلائٹ نمبر GF-787 سے بحرین جا رہا تھا-

دوشری جانب کوئٹہ میں 2 ملزمان سے 6 کلو چرس، نُوکنڈی سے 25 کلو ہیروئن، 10 کلو افیون، 74 کلو میتھ اور 21 کلو کرسٹل آئس برآمد کیا ہے۔ حکام کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store