ممنوعہ فنڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ کے جج نے عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے جج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کے نوٹس پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے۔ یہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے۔عدالت عمران خان کی طلبی کے نوٹس پر عمل درآمد سے روکے۔

install suchtv android app on google app store