سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل، ویڈیو جعلی قرار

سینیٹر اعظم سواتی فائل فوٹو سینیٹر اعظم سواتی

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرنے کے بعد ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق وڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک تجزیہ کیا،مختلف وڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک کلپ بنایا گیا،ویڈیو میں موجود چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کی مفصل تفتیش کی ضرورت ہے،سینیٹر اعظم سواتی مکمل تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں شکایات درج کرائیں اور وجوہات بتائیں جس کے تحت وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وڈیو اصلی ہے۔

ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں وڈیو جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کا استعمال کرکے تیار کی گئی، قابل احترام سینیٹر کی عزت کو اچھالا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store