جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر 50 روپے لیوی بڑھوا دی ہے اور جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاست کا پریشر کُکر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، حکومت فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store