ارشد شریف قتل کیس: والدہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ارشد شریف فائل فوٹو ارشد شریف

معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے حصول کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرحوم ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی کی جانب سے دائر درخواست میں صدر، سیکرٹری وزارت داخلہ اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں ارشد شرف کی والدہ کاکہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی لاش 25 اکتوبر کو کینیا سے پاکستان پہنچی تھی اور اہل خانہ کی درخواست پر 26 اکتوبر کو لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم مبینہ طور پر کینیا میں بھی کیا جا چکا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار چاہتے ہیں کہ ارشد شریف کے حوالے سے تحقیقات شفاف ہوں اور پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔

ارشد شریف کی والدہ کے وکیل نے 4 نومبر کو درخواست کی سماعت کی استدعا بھی کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس فوری طور پر قابل سماعت نہیں ہے۔

 

install suchtv android app on google app store