اعلیٰ افسر کے خلاف عمران خان کے الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر فائل فوٹو آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عمران خان کے داعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور فوج اور اس کے افسران کو بدنام کرنے میں ملوث افسران کے خلاف قانونی ایکشن کیلئے حکومت سے درخواست کر دی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے یا اس کے سپاہیوں کی تذلیل کرنے والے کسی شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی، ادارے اور خاص طور پر آرمی کے ایک سینیئر افسر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور منظم ادارہ ہونے پر فخر کرتی ہے، فوج میں احتساب کا ایک مؤثر اندرونی نظام ہے لیکن اگر ادارے کے سپاہیوں اور افسران کی عزت، سلامتی اور وقار کو نشانہ بنایا جائے تو ادارہ اپنے افسروں اور جوانوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ادارے اور افسران پر جو بے بنیاد الزامات تھوپے گئے ان کی مذمت کی جاتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store