ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے پر سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی آج طلب کیا گیاتھا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔

install suchtv android app on google app store