مسئلہ کشمیر پاکستانی عوام کے جذبات سے جڑا ہوا ہے: کائرہ

قمر زمان کائرہ فائل فوٹو قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستانی عوام کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔

27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر ہندوستان کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں یوم سیاہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مکمل حکومتی حمایت کا یقین دلایا اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 75 سال قبل 80 ہزار فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں اتارا اور وہاں کے عوام کی مرضی کے خلاف خوبصورت وادی پر قبضہ کر لیا، اب یہ تعداد 10 لاکھ فوجیوں تک پہنچ چکی ہے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس سے لوگوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر پاکستان کی ہر حکومت نے اندرون اور بیرون ملک کشمیریوں کی حالت زار پر آواز اٹھائی ہے اور وہ آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ کے ساتھ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید باسط بخاری اور حریت رہنما غلام محمد صفی، فیض نقشبندی اور محمود احمد ساغر بھی موجود تھے۔

 

install suchtv android app on google app store