حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں

  • اپ ڈیٹ:
حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں فائل فوٹو حکومت نے تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کی وجہ سے پیشگی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

ہرچیز ریکارڈ ہوتی ہے اس لیے لانگ مارچ کی تاریخ کسی کو نہیں بتاؤں گا : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے فی الحال لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے کارکنان کو لانگ مارچ کی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store