عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا: رکن کمیٹی کا انکشاف

  • اپ ڈیٹ:
 عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا: رکن کمیٹی کا انکشاف فائل فوٹو عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا: رکن کمیٹی کا انکشاف

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے حامد حمید نے انکشاف کیا ہےعمران خان کو خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ذاتی مسئلہ تھا، سعدرفیق نے عمران خان کو انتخابات میں شکست دی تھی اور عمران خان کی فطرت میں نہیں کہ وہ شکست برداشت کر سکیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد رکن حامد حمید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا سعد رفیق جب کمیٹی ممبر تھے تو عمران خان نے ان کے خلاف خاص ہدایات جاری کی تھیں، عمران خان کو خواجہ سعد رفیق کا ریلوے کمیٹی میں آنا ناگوار گزرتا تھا۔

حامد حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس وقت کے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کہا کہ چیئرمین ریلوےکمیٹی کو کہیں کہ سعدرفیق کو نہ بلائیں۔

حامد حمید کا کہنا تھا شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کر کمیٹی ممبران کو عمران خان کا پیغام دیا، شیخ رشید نے کہا مجھ پر سعد رفیق سے متعلق عمران خان کا پریشر ہے۔

install suchtv android app on google app store