مہنگائی اورغریب ایک بہانہ، مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  حکومت کا مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا، مفتاح اسماعیل کو رشتےدار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا کہ ہر ایک نےاپنا کام نکلوانا ہے، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے،عمران کی کال ناگزیر اورتاخیرکی گنجائش نہیں۔

install suchtv android app on google app store