ن لیگ کا اہم اجلاس جاری، نواز شریف کی واپسی پر غور

  • اپ ڈیٹ:
ن لیگ کا اہم اجلاس جاری فائل فوٹو ن لیگ کا اہم اجلاس جاری

 مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سائفر کے معاملے اور نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے آئینی و قانون امور پر بات کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں سردار ایاز صادق، احسن اقبال، مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں ‏عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

شرکا نے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی اور سائفر کے معاملے پر مشاورت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات، ان ہاؤس تبدیلی اور نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے آئینی و قانونی امور بحث کی گئی۔

اجلاس کے بعد رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو فیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store