استعفیٰ منظور نہیں ہوا، میں ہی ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اب تک ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا تو وہ ایڈمنسٹریٹر برقرار ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ اور سندھ حکومت کے تعاون سے سڑکوں کی مرمت ہوتی نظر آرہی ہے، جو ادارے ماضی میں کہتے تھے کہ وسائل، اختیارات نہیں، آج وہ ادارےکام کرتے نظر آرہے ہیں، شہر کے ساتوں اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کا کام ہورہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ای کے ذریعے 10 دن ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، اب تک کے ای سے 5 کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا، جن صاحب نے اعتراض کیا اس نے 7 سالوں میں ایک روپے ٹیکس جمع کرایا، وہ ڈیفالٹر ہے اور نہیں چاہتاکہ ٹیکس جمع ہو، شہر بہتر ہو۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا اور میونسپل ٹیکس کی وصولی کے لیے طریقہ کار بنایا، ہم نے شہر کےلیے پیسوں کی ہیر پھیر کا طریقہ نہیں اپنایا، ہم نے میونسپل ٹیکس جمع کرنے کے لیے دستاویزی طریقہ اختیار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، یعنی اب تک ایڈمنسٹریٹر میں ہی ہوں۔

install suchtv android app on google app store