نیب کو مطلوب اہم ملزم کینیڈا فرار

نیب کو مطلوب اہم ملزم کینیڈا فرار فائل فوٹو

نیب کو مطلوب اہم ملزم سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا فرار ہو گئے۔

احتساب عدالت نےسابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے سماعت میں اہم انکشافات سامنے آئے۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس اور سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ڈی اے جاوید احمد ملک سے فرارہوگئے ہیں۔

نیب کی رپورٹ پرعدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کی ٹریول ہسٹری بھی پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کینیڈا فرارہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم ناصر عباس کے خلاف 4 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ ملزم ناصر عباس اور جاوید احمد ضمانت پر رہا تھے۔

ان ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال سمیت متعدد الزامات ہیں۔

install suchtv android app on google app store