آڈیو لیکس: تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

  • اپ ڈیٹ:
سپریم کورٹ آف پاکستان فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان

تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وزرا کی آڈیو لیک کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی نے استعفوں سے متعلق آڈیو لیک پرجوڈیشنل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اسپیکر کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق فوج داری سازش کی۔ وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

لیگی رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی استعفوں سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے تحقیقات کرے۔ تمام فریقین کے خلاف سازش کے اوپر فوج داری کارروائی شروع کی جائے۔

install suchtv android app on google app store