نواز کی وطن واپسی کا قوی امکان، ن لیگ پنجاب کو استقبال کی ہدایت

 نواز کی وطن واپسی کا قوی امکان فائل فوٹو نواز کی وطن واپسی کا قوی امکان

 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں اپنے وکلاء اور پاکستان میں موجود قانونی ٹیم سے مشاورت تیز کر دی ہے، وکلاء اسحاق ڈار کی طرز پر نواز شریف کا کیس تیار کریں گے۔

install suchtv android app on google app store