آڈیو لیک پر عمران خان کا ردعمل آگیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق لیک ہونے والی آڈیو پر ان کا ردعمل آ گیا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کو شہباز شریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔

سائفر لیک پر عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کردیا ہے۔ میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ (سابق) وزیرِ اعظم (عمران خان) سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔

install suchtv android app on google app store