عمران خان نے ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف سازش کی: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ عمران خان کہہ رہے کہ ہم اب سائفر پر “کھیلے” گے۔ عمران خان سائفر کے معاملے پر چھ ماہ سے سیاست کر رہے۔

شیری رحمان کا کہنا کہ اگر یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی تو عمران خان اس پر “کھیلنے” کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟ آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تحریک انصاف نے ایک معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی۔ مفروضی بیرونی سازش کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کیا۔ انہوں کے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک کے خلاف سازش کی۔ عمران خان پاکستان کے مجرم ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store