مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور انہوں نے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے کامیاب مذاکرات کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہترین معاشی امور کی انجام دہی پر مفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store