وزیراعظم اور نوازشریف کا اہم فیصلہ، اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پراتفاق

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے  قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی لندن میں اہم ملاقات ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان کے لانگ مارچ، پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے اقدامات اور انتخابات آئندہ سال کرانے کے فیصلے بھی متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وطن واپسی پر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتے کے اختتام پر پاکستان میں ہوں گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح نبھاؤں گا۔

install suchtv android app on google app store