اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر کا بھارت کو کرارا جواب

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم فائل فوٹو پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و بربریت جاری ہے۔

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسری اقلیتوں کو بھی ہندوتوا نظریہ کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ماورائے عدالت قتل و غارت گری جاری ہے۔

صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت مسلمانوں کےحقوق کی مسلسل پامالی کررہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store