جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اسٹوڈنٹس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے۔ اگر ہم ملک میں انصاف لے آئے تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے جبکہ آزادی کے لیے کھڑی نہ ہونے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں اور نامور چور اور ڈاکو ملک پر بیٹھ جائیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ نواز شریف اور زرداری کا اپنا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے تاہم اب یہ وقت پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں اور اب باری باری چوروں کے مقدمات ختم ہو رہے ہیں لیکن جس طرح قوم میں شعور آیا تو حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی۔ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بعض لوگ سیاست کو پیسہ بنانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بعض لوگ عوامی خدمت کے لیے سیاست میں آتے ہیں لیکن خوددار لوگ اپنے قوم کی عزت کرواتے ہیں۔ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں۔

install suchtv android app on google app store