نیب ترمیمی ایکٹ، نواز شریف کرپشن کیس میں ریلیف کے طلب گار

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نیب ایکٹ میں ترامیم کے بعد مقدمے کے سلسلے میں ریلیف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت احتساب عدالت سے ریلیف مانگتے ہوئے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50کروڑ روپےسے کم مالیت کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔

درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے، احتساب عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔

عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ نیب ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت نیب کو اب 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store