اسحاق ڈار کو عدالتی ریلیف مل گیا، دائمی وارنٹ معطل

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار فائل فوٹو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے 7 اکتوبر تک وارنٹ معطل کر دئیے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جج محمد بشیر نے کی، اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وکیل اسحاق ڈار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائے۔ اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے انھیں سرنڈر کرنے کا موقع دیدیا، جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے، اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔

دو روز قبل مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست احتساب عدالت میں دائر کی تھی، اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لے۔

وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے ان کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

 

install suchtv android app on google app store