میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ طلال چوہدری کا سوال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔  میرے پانچ سال مجھے کون واپس کرے گا؟ مجھے کم تر توہین عدالت پر نا اہل کر دیا گیا لیکن اُس فیصلے پر نظر ثانی بھی نہیں ہو سکتی۔ 

انہوں نے کہا کہ اسی بینچ نے کہا کہ طلال اور دانیال کو ہم نوٹس بھی نہیں کرتے مگر مجھے تو سیدھا سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ آہستہ آہستہ ثابت ہو رہا ہے کہ ایک آدمی لاڈلا ہے اور ہمارے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا۔

عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عدالت سے معافی مانگ لی، فرد جرم سے بچ گئے

انہوں نے کہا کہ جو یقین دہانی عمران خان نے آج عدالت کو دی ہے وہی عمران خان نے 2014 میں سپریم کورٹ کو بھی دی تھی، عمران خان کا طریقہ یہی ہے کہ پہلے وہ گریبان پکڑتے ہیں اور جب بات نہیں بنتی تو پاؤں پڑ جاتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store